KhabarBaAsar

ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

امریکا:(ویب ڈیسک) فلمیں دیکھنے والوں کیلئے ایک شاندار آفر، 13 ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں ۔

امریکی کمپنی فنانس بز(FinanceBuzz) نے ہارر فلمیں دیکھنےوالے شوقین افراد کو اکتوبر کے مہینے میں 13 ہارر فلمیں دیکھنے پر 1300 ڈالرز(یعنی 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فنانس بز کے مطابق فلم دیکھنے والوں کو ایک اسمارٹ گھڑی پہن کر فلمیں دیکھنا ہوں گی ۔

فنانس بز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ واچ ہارر فلمیں دیکھنے کے دوران ناظرین کے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشق کرنے کے پیچھے مقصد یہ طے کرنا ہے کہ آیا کسی فلم کا بجٹ دیکھنے والوں پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں جبکہ 13 ہارر فلمیں دیکھنے والا یہ جانے کہ آیا زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں کم بجٹ والی فلموں سے زیادہ خوفناک ہوتی ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا ہم کرائے پر لیے گئے ہارر مووی ہارٹ ریٹ تجزیہ کار کو 1300 ڈالرز ادا کریں گے اور ان کے دل کی دھڑکن ریکارڈ کرنے کے لیےاسمارٹ گھڑی دیں گےاور وہ ہماری مدد کریں گے کہ کسی فلم کا بجٹ اس پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں ۔

اس کے علاوہ ناظرین کو فلموں کے پروڈکشن بجٹ کے سائز کی پیش گوئی کی بنیاد پر ان فلموں کی درجہ بندی بھی کرنی ہوگی ۔

وہ13 ہارر فلمیں جو ناظرین دیکھیں گے پہلے ہی کمپنی نے سلیکٹ کرلی ہیں ۔ اس میں چھوٹے اور بڑے بجٹ کی کلاسک فلمیں شامل ہیں۔

(Saw)
(The Blair Witch Project)
(The Purge)
(Get Out)
Halloween (2018))
(Amityville Horror)
(Insidious)
(Paranormal Activity)
(Annabelle)
(Candyman)
(Sinisterd)
(A Quiet Place)
(A Quiet Place Part 2)

ناظرین کو 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان مذکورہ بالا فلمیں دیکھنی ہوں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick