KhabarBaAsar

ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستانی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے: آصف علی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار چھکوں کی بدولت گرین شرٹس کو یادگار فتح دلوانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں آصف علی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فتح کے بعد روپڑا تھا، اس رات میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے، ان حالات میں ہم نے عوام کو بہت بڑی خوشی دی ہے۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب ان شاء اللہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے اور اس وقت میں اپنی خوشی آپ لوگوں کو ظاہر کرواؤں گا۔

ویڈیو بیان میں آصف علی نے شاداب خان کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سنگل نہ لینے کی وجہ بھی بتائی۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا، شاداب نے مجھ سے دو مرتبہ پوچھا کہ میں نے سنگل کیوں نہیں لیا لیکن میں نے بہانہ بنا دیا کہ بولر میرے سامنے آگیا تھا لہٰذا بال کا پتا نہیں چلا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick