KhabarBaAsar

ہندو انتہا پسند آپے سے باہر،کوہلی کی 10ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شرمناک اور عبرتناک شکست کے بعد مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کی حمایت کی تو انتہا پسندوں نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی 10ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گزشتہ روز ذلت آمیز شکست کا بدلہ انتہا پسندوں نے اس صورت میں لینا شروع کردیا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف سوشل میڈیا پر نہ صرف ٹرینڈ چلایا گیا بلکہ ان کی 10ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے ایک ٹوئٹ شیئر کیا گیا جس میں بچی کے ریپ کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے مسلسل دو میچوں میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد انڈین ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick