KhabarBaAsar

ہندو لڑکی کی کفالت اور شادی، مسلم شخص نے دل جیت لیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت میں یتیم ہندو لڑکی کی سرپرستی کرنے والے مسلمان شخص نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی اس یتیم لڑکی کی شادی بھارتی شہر وجے پور میں 31 جولائی کو انجام پائی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 18 سالہ پوجا کی سرپرستی بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے محبوب مسلی نامی مسلم شخص نے کی۔

لڑکی ایک دہائی قبل یتیم ہوگئی تھی جس کے بعد رشتے داروں کی جانب سے لڑکی کی کفالت سے انکار کردیا گیا تھا تاہم یہ ذمہ داری محبوب مسلی نے بخوشی قبول کی اور ایک باپ کی حیثیت سے لڑکی کی 10 سال تک پرورش کی۔


محبوب مسلی کا کہنا تھا کہ پوجا ایک دہائی تک میرے گھر میں رہی لیکن ہم نے کبھی بھی پوجا کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے یا کسی مسلمان مرد سے شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا کیونکہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ میں پوجا کی شادی اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے کرواؤں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick