KhabarBaAsar

کورونا کیسز میں اضافہ، مرتضیٰ وہاب نے سخت فیصلوں سے خبردار کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہریوں کو سخت فیصلوں سے خبردار کردیا۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دو ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حالات کا جائزہ لے رہی ہے، شہری ویکسی نیشن کرائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، اگر شہری چاہتے ہیں کہ سخت فیصلے نہ ہوں تو حکومت کا ساتھ دیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر اسپتالوں پر کورونا مریضوں کادباؤ نہ رہا تو صورتحال ایسی ہی نارمل رہ سکتی ہے البتہ حکومت زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرےگی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick