KhabarBaAsar

کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ اومی کرون ویرینٹ کی شرح بھی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1223 مزید کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20اعشاریہ22 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہر بھر میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 95 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کی شرح 7 فیصد، راولپنڈی میں 4 فیصد سے زائد اور اسلام آباد میں یہ شرح ساڑھے 4 فیصد رہی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick