KhabarBaAsar

10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک انوکھے واقعے میں سکینڈری بورڈ نے 10 سالہ بچے کو دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے بھی اپنے اساتذہ کو مایوس نہیں کیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔

بھارت میں دسویں جماعت میں شرکت کے لیے عمر 14 سال سے کم نہیں ہونا چاہیئے تاہم تعلیمی بورڈز باصلاحیت اور ذہین بچوں کے لیے عمر کی حد میں کمی کرنے کا اختیار ہے۔

اس سے قبل ایک پانچ سالہ طالبہ کو بھی نویں جماعت کے لیے انرول کیا گیا تھا۔ اس بچی نے 2007 میں میٹرک پاس کیا تھا جو یہ امتحان پاس کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر طالب علم ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick