KhabarBaAsar

100 ملین ڈالرز کے پراجیکٹ کے باوجود بلند و بالا عمارت زمین میں دھنسنے لگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سان فرانسسکو:(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ملینیم ٹاور نامی پرُکشش، مہنگی اور بلند ترین رہائشی عمارت لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود زمین میں دھنس رہی ہے۔

دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو کے وسط میں واقع ملینیم ٹاور کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرز کے پراجیکٹ کو بھی روک دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ انجینئرز کی جانب سے عمارت کی بنیاد کو مزید ایک انچ دھسنے کی اطلاع کے بعد روک دیا گیاہے۔

خیال رہے کہ 2009 میں تیار ہونے والی 58 منزلہ رہائشی عمارت کے تمام 419 یونٹس مقبول شخصیات سمیت دیگر افراد نے خرید لیے تھے لیکن 2014 میں ملینیم ٹاور کی بنیاد 18 انچ دھنس گئی تھی جبکہ عمارت کے جھکاؤ میں بھی 14 انچ کی تبدیلی رونما ہوئی تھی۔

ٹاور کے اس مسئلے نے فلیٹ مالکان، عمارت کے ڈویلپرز اور آس پاس کے تعمیراتی منصوبوں کے مابین ایک نئی قانونی جنگ چھیڑ دی ہے تاہم ملینیم پارٹنرز اور ڈویلپر نے عمارت کے دھنسنے کا ملبہ قریبی ٹرانز بے نامی ٹرانزٹ سینٹر پر ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عمارت کے مسائل کو ٹھیک کرنے اور اپارٹمنٹس کے مالکان کو نقصان کی تلافی کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی اور رواں برس مئی میں عملے کی جانب سے عمارت کی بہتری کے لیے کام کے آغاز کے کچھ عرصے بعد ہی ملینیم ٹاور میں 22 انچ کا جُھکاؤ آگیا تھا۔

اس ضمن میں ترجمان ملینیم ٹاور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عمارت بالکل محفوط ہے تاہم کام کو مسائل کے بہتر تعین کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick