KhabarBaAsar

مہنگائی کی شرح 19اعشاریہ82 فیصد پر آگئی، 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) مہنگائی کی مجموعی شرح 19اعشاریہ82 فیصد پر آگئی جبکہ ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20اعشاریہ89 فیصد ہوگئی ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ43 فیصد کم ہوئی ، 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پیاز اوسط 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلے ایک روپے 24 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ، ماچس کی ڈبی چار پیسے ، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو ، بیف 2 روپے 89 پیسے فی کلو، دال مونگ ، دال چنا ، ماش اور مسور بھی مہنگی ہوئی ۔

اعدادو شمار کے مطابق تازہ دودھ ، چاول ، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا ، ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام ہوا ، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا ۔

ایک ہفتے میں چینی 16 پیسے سستی ہوئی ، آلو ، ٹماٹر ، لہسن ، ایل پی جی اور دہی بھی سستا ہوا ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick