KhabarBaAsar

کراچی میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی مثبت شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35اعشاریہ30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مجموعی طور پر کورونا سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4286 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick