KhabarBaAsar

شدید دھند کے باعث ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(خبربااثر) پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھندکے باعث مسافر ٹرینیں 2 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے، عوام ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان کے مطابق بابا ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکارہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick