KhabarBaAsar

تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا، تعلیمی ادارے بند کرنا نہیں چاہتے: یاسمین راشد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہےکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں، صوبے میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے اور 57 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کررہا ہے لہٰذا عوام کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick