KhabarBaAsar

کراچی میں ماسک نہ پہننے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے دیگر ویرینٹ کی طرح اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جو سرکاری افسران یا ملازمین ماسک نہیں پہنیں گے ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick