KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا کے مزید 5472 کیسز رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کر گئے اور 5472 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57669 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5472 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 8 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ48 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29037 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 628 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 239 ہو گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick