KhabarBaAsar

شہبازشریف ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور پرہیز کی ہدایت کی ہے، جب کہ شہباز شریف نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick