KhabarBaAsar

کورونا کیسز میں اضافہ؛مساجد اورعبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مساجد سے کارپٹ ہٹادیے جائیں۔ این سی او سی کے مطابق صفوں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہوگا جبکہ بزرگ اپنے گھروں میں عبادت اور نماز کو ترجیح دیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی اور وینٹی لیشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔ این سی او سی نے زور دیا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی مختصر دورانیے میں کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید23 افراد انتقال کرگئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick