KhabarBaAsar

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بعض علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اومی کرون ویرینٹ کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ رہے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick