KhabarBaAsar

کورونا کیسز میں اضافہ، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے بندکر دیےگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بھمبر:(ویب ڈیسک) وبا کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آزادکشمیر کے علاقے بھمبر میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے 4 سے 11فروری تک بند رہیں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کورونا کیسز آنے پر ضلع بھمبر میں 49 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کیے جاچکے تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کے باعث مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں یکم جنوری سے اب تک 169 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick