KhabarBaAsar

کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20اعشاریہ24 فیصد ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ11 فیصد کم ہو 18اعشاریہ62 فیصد پر آگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20اعشاریہ24 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اورلہسن13روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی کلو، دال چنا 1اعشاریہ92 روپے اور ماش کی قیمت میں 2اعشاریہ75 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ دال مسور 1اعشاریہ54 روپے، مونگ 0اعشاریہ68 پیسے مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گھی کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے 75 بڑھ گئی جس کے بعد گھی کی فی کلو اوسط قیمت 400 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2 ہزار 85 روپے 42 پیسے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 8 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو، انڈے 3 روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ 200گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی اور چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے5 پیسے کم ہوئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick