KhabarBaAsar

سندھ میں آج سے 12 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین لگائی جائےگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ میں آج سے انسداد کورونا کی نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہم میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جس میں 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی لہٰذا ٹیمیں جب گھر پہنچیں تو اہل خانہ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے میگا سینٹرز پر عوام نہیں آرہے، 44 فیصد آبادی کو کورونا کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں اور ویکسین اچھی تعداد میں موجود ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹرز کےعملےکی تنخواہیں ایک دو روز میں مل جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ پر شکایات موصول ہورہی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی قیمت پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کام کررہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick