KhabarBaAsar

کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، ایس او پیز پر عمل درآمد صفر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود ملک کے بیشتر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں اور رش والے مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد صفر فیصد ہے۔

شہریوں نے ماسک کی پابندی بھی بھلا دی ہے، رش والے مقامات پر سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور دکاندار بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافےکے پیش نظر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یومیہ اوپی ڈی مریضوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے تعلیمی ادارے 10 فروری تک بند کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5830 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick