KhabarBaAsar

ملک کے تین شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزارت نیشنل ہیلتھ نےملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کی تفصیل جاری کردی۔

ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق ملک کے تین شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سب سے زیادہ شرح گلگت میں 26اعشاریہ27 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 20اعشاریہ79 اور کوئٹہ میں 11اعشاریہ55 فیصد شرح رہی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 6اعشاریہ14، مظفر آباد 6، پشاور 4اعشاریہ18، لاہور 3اعشاریہ17 اور اسلام آباد میں 1اعشاریہ83 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کرا چی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ07 اور حیدرآباد میں 5اعشاریہ08 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ دیا میر میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick