KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر ڈھائی فیصد پر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 2اعشاریہ51 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 13 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ51 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30053 ہو گئی اور مجموعی کیسز 15 لاکھ دو ہزار 641 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2393 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick