KhabarBaAsar

حکومت کا ملک میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کوختم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہےجب کہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کے بھی خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick