KhabarBaAsar

فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ بجلی 3 روپے 15 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق درخواست مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے جس پر سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔

بجلی مہنگی کرنےکی درخواست کےالیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں جار ی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا ہیڈ کواٹرز میں سماعت ہوئی، سماعت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، کے الیکٹرک، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور این پی سی سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ بجلی ڈیمانڈ کی منصوبہ بندی کرتے وقت موسم کی شدت کو مد نظر رکھیں۔

اتھارٹی نے ہدایت جاری کی کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے قبل صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick