KhabarBaAsar

وزیراعظم کی پنجاب میں 10 کلوآٹا 400 اور چینی 70 روپے فی کلو کرنے کی ہدایت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا جبکہ یہ ہنگامی اجلاس رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلایا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں 10کلو آٹےکا تھیلا 550 سےکم کرکے 400روپےکرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے رمضان بازار اور یوٹیلٹی اسٹورزمیں فی کلوچینی کی قیمت 70 روپے مقرر کرنےکی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے بلوچستان اورآزادکشمیر کی امدادکرے جبکہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔

دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے اعلان کیا کہ پنجاب میں عوام کوآٹاسستاملےگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیمت فی الحال رمضان کیلئے مقررکی گئی ہے، حکومت روزانہ گندم کوٹہ21ہزارٹن فراہم کررہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick