KhabarBaAsar

شمالی کوریا میں کورونا بے قابو، فوج تعینات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کوریا:(ویب ڈیسک) شمالی کوریا میں کورونا بے قابو ہوگیا جس کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کووڈ کی ادویات کی مستحکم انداز میں تقسیم کے لیے فوج کو احکامات جاری کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جانگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے شعبہ صحت کے حکام کے رد عمل کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی جب کہ کم جانگ نے اس دوران ملک میں ادویات کی تقسیم کے نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو دارالحکومت پیانگ یانگ میں کورونا کی ادویات کی مستحکم انداز میں تقسیم کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے ہی دنیا میں وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار کورونا کیس سامنےآنے کی تصدیق کی تھی جہاں اس کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کورونا کی قسم اومی کرون کی تشخیص ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 4 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ 8 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick