KhabarBaAsar

24اکتوبر کو ہائی وولٹیج میچ، بھارتی کھلاڑی پاکستانی شاہینوں سے گھبرا گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے بھارت نے گیم آف شیم شروع کر دی ، پاکستان کے خلاف کھیلنے کی ہمت نہیں پڑ رہی تو اسے سیاسی ایشو بنا کر روکنے کی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز عمان میں ہوچکا ہے جبکہ پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے لئے گیم آف شیم کا آغاز کردیا ہے،پورا بھارت بی سی سی آئی پر زور ڈالے گا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا یہ شوشہ ،مشورہ اور واویلا بھارتی میڈیا کا ہے۔

سوشل میڈیا پر بنائے گئے ہیش ٹیگ ’’بین پاک کرکٹ‘‘ کو خبروں، تبصروں اور من گھڑت تجزیوں سے کرکٹ دشمنی کا زہر اگلا جا رہا ہے۔

کرکٹ دیوانے ان بھولے بھانڈوں کا بھانڈا یوں پھوڑ رہے ہیں کہ بھارت خوفزدہ ہے اس ہار اور مار سے جو 24 اکتوبر کو دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پڑنی ہے جبکہ بھارتی سورماؤں کو آفریدی اور حیدر کرکٹر نہیں شاہین اور حتف میزائل لگ رہے ہیں۔

ظاہر ہے جب انہی کے بڑے بابر اور رضوان کی جوڑی کو خطرناک ترین کہیں گے اور تو اور سابق کپتان گوتم گھمبیر اپنے باؤلر ہاردیک پانڈیا کو یہ کہیں گے کہ نیٹ میں باؤلنگ کرنا اور بابر اعظم کا سامنا کرنے میں بڑا فرق ہے تو بیچارے بیٹھ کے یہی رونا روئیں گے۔

اسی کوہلی الیون کی چار سال قبل چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی بری شکست سے ابھی تک نیندیں حرام ہیں جبکہ دبئی میں شیڈول ورلڈکپ مقابلہ سے پیٹھ دکھانا، آج پاکستان سے کھیل کا بائیکاٹ کرنے والے یہ سورما وہی ہیں جنہوں شارجہ میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا کہ گرین شرٹس اسٹارز نے صحرائی میدان پر ان کا بھرکس نکال دیا تھا ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick