KhabarBaAsar

کئی ماہ بعد کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے پر نیوزی لینڈ میں تین روزہ لاک ڈاؤن

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے 6 ماہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس جو مشتبہ طور پر ڈیلٹا کیس بھی ہو سکتا ہے رپورٹ ہونے کے بعد 3 روز کا مختصر لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے منگل کو ٹی وی قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کی موجودگی ایک حقیقت ہونے کے ساتھ ساتھ گیم چینجر بھی ہے جس سے متعلق ہم کوئی چانس نہیں لے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ لہذا ہمیں اس کے آغاز پر ہی اقدامات کرنا ہوں گے اور اگر ہم ناکام ہو گئے تو جو کچھ دیگر ممالک میں ہوا ہے وہ ہمارے سامنے ہیں، اس لیے ڈیلٹا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمارے پاس صرف ایک چانس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو طویل لاک ڈاؤن لگانے کا وقت آ جائے گا لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ہم بہتر طور پر ڈیلٹا کے پھیلائو پر قابو پا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 58 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick