KhabarBaAsar

کیا آپ بھی بلا ضرورت ٹانگیں ہلانے کے عادی ہیں؟ تو اس کی وجوہات جانئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بیٹھے رہنے کے دوران ٹانگیں ہلانا ایک عام عادت ہے جو کافی لوگوں میں پائی جاتی ہے۔

لیکن کیا آپ اس عمل کو کرنے کی وجوہات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ضرورت سے زیادہ ٹانگوں کا ہلنا بعض اوقات بڑھتی ہوئی بے چینی یا تناؤ کے سبب بھی ہوسکتی ہے، یعنی جب انسان بہت گہری سوچ میں ہو یا کوئی پریشانی ہو، تب بھی بے دھیانی میں ٹانگیں ہلنے لگتی ہے۔

اگر یہ عادت آپ کو بہت زیادہ پریشان کرتی ہے تو مناسب تشخیص کے لیے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، کسی نتیجے پر پہنچنے کے بجائے صحیح تشخیص کریں۔

جو لوگ عادتاً اپنی ٹانگیں ہلاتے ہیں وہ دراصل اپنی پریشانی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں، چاہے بے دھیانی میں ہی، بعض حالات میں، ٹانگیں ہلنا بوریت یا مصروفیت کی کمی کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔

جب آپ کا دماغ بھٹک جاتا ہے یا عدم دلچسپی کا شکار ہو جاتا ہے، تو جسم اپنے آپ کو بھٹکانے کا راستہ تلاش کرتا ہے جس سے انکی ٹانگیں ہلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو لگے کہ کسی پریشانی میں آپ بیٹھے ہوں اور ٹانگیں ہل رہی ہوں تو اسٹریس، انزائٹی کو کنٹرول کرنے کے کوئی اور طریقے اپنائیں جیسے کہ ورزش اور یوگا وغیرہ ہوتا ہے۔

یہ حالت اکثر اعتماد کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے، جب انسان کو اپنے اوپر یقین نہ ہو اور وہ پریشان ہو تب نفسیاتی طور پر وہ کمزور ہوتا ہے اور ایسے میں لوگوں کی ٹانگیں ہلتی ہیں۔

0% LikesVS
100% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick