KhabarBaAsar

دورہ آسٹریلیا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کااعلان کر دیا گیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیئے 𝟏𝟖 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہناہے کہ شان مسعود دورہ آسٹریلیا کیلئے کپتان ہونگے۔

𝟏𝟖 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، شاہین آفریدی،محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، سعود شکیل، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، عامر جمال، خرم شہزاد،سرفراز احمد، میر حمزہ ،صائم ایوب ، سلمان علی آغا، وسیم جونیئر اور نعمان علی بھی شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر نےمزید کہا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے،انہیں ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

جبکہ اس حوالے سے فزیو نے بھی بتایا ہے کہ آگے جا کر فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں پیش آئے گالیکن فاسٹ بولرخود ہی دورے پر جانے کیلئے تیار نہیں ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick