KhabarBaAsar

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے اور غیر ملکی کرنسی کے غبن میں مبینہ طور پر ملوث نجی بینک کے سابق منیجر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی بینک کے سابق مینیجر نے اپنی اہلیہ اور دیگر عملے کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے کے ساتھ ساتھ لاکھوں امریکی ڈالرز کا غبن کیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متعدد دستاویزات پر جعلی دستخطوں کے ذریعے تقریباً 49 ملین روپے اور 600,000 امریکی ڈالر سے زائد کا غبن کیا۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ‘ملزم نے اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر جاری کیے گئے قرض کو بھی غلط استعمال کیا’۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick