KhabarBaAsar

مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید ایک فیصد کمی ہوئی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 𝟐𝟒.𝟑 فیصد کی سطح پر آ گئی ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیٹرول ،ایل پی جی، ٹماٹر، پیاز، گندم، آٹا، دال مونگ، دال مسور، چکن، کیلے اور سرخ مرچ سمیت اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ انڈے، نمک، لہسن، خشک دودھ، مٹن، بیف اور سگریٹ سمیت پندرہ اشیاء کی قیمتیں بڑھیں ہیں۔ اٹھارہ اشیائے ضروریہ کے نرخ مستحکم رہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیس روپے کمی کے ساتھ ٹماٹر کی اوسط قیمت 𝟕𝟐 روپے فی کلو رہی، البتہ مختلف شہروں میں ٹماٹر 𝟏𝟐𝟎 روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئے۔

زندہ مرغی 𝟑𝟕 روپے سستی ہو کر 𝟑𝟕𝟎 سے 𝟓𝟓𝟎 روپے کے درمیان رہی ہے۔ پیاز کی قیمت 𝟏𝟑 روپے کم ہو کر 𝟏𝟐𝟎 سے 𝟐𝟎𝟎 روپے کلو رہی۔ آٹے کا بیس کلو تھیلا 𝟏𝟓𝟑 روپے تک سستا ہو کر اوسط قیمت 𝟐𝟎𝟔𝟏 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 𝟕𝟓 روپے سستا ہو کر اوسطاً 𝟑𝟏𝟎𝟕 روپے میں فروخت ہوا، مختلف شہروں میں قیمت 𝟑𝟑𝟓𝟎 روپے بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک ہفتے میں دو سو گرام برانڈڈ لال مرچ 𝟏𝟎 روپے تک سستی ہوئی۔ دال مسور 𝟎𝟒 روپے اور دال مونگ 𝟎𝟑 روپے فی کلو تک سستی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے آلو 𝟎𝟒 روپے فی کلو، لہسن 𝟎𝟓 روپے کلو تک مہنگا ہوا۔ بکرے کا گوشت 𝟏𝟐 روپے، انڈے 𝟏.𝟐𝟎 فی درجن مہنگے ہوئے اور اڑھائی کلو گرام برانڈڈ گھی کا ٹن 𝟎𝟔 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick