KhabarBaAsar

سیمنٹ کی ایکسپورٹ سے متعلق بڑی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 𝟒𝟓.𝟗𝟔 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ 𝟔 لاکھ 𝟏𝟒 ہزار 𝟐𝟔𝟒 ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل میں 𝟒 لاکھ 𝟐𝟎 ہزار𝟖𝟓𝟕 ٹن رہی ۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 𝟔𝟓.𝟑𝟓 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور دس ماہ میں 𝟓.𝟕𝟏𝟓 ملین ٹن ایکسپورٹ رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 𝟑.𝟒𝟓𝟕 ملین ٹن رہی ۔

سیمنٹ کی فروخت اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟒 کے دوران 𝟐.𝟗𝟒𝟑 ملین ٹن رہی، رواں مالی سال جولائی تا اپریل سیمنٹ کی مجموعی مقامی وایکسپورٹ، فروخت 𝟑𝟕.𝟒𝟒𝟕 ملین ٹن رہی ہے۔

یہ فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت𝟑𝟔.𝟓𝟓𝟏 ملین ٹن سے 𝟐.𝟒𝟓 فیصد زیادہ ہے۔

جبکہ اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 𝟑𝟏.𝟕𝟑𝟐 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 𝟑𝟑.𝟎𝟗𝟓 ملین ٹن سے 𝟒.𝟏𝟐 فیصد کم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick