KhabarBaAsar

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:ایپکا فیڈرل کے چیئرمین سید گلفراز حسین کاظمی نے وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری خزانہ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھجوا دیا ہے۔

دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق اسسٹنٹس اور یوڈی سی کی اپ گریڈیشن صوبائی طرز پر کی جائے، یکم جنوری 𝟐𝟎𝟐𝟑ء کو گریڈ 𝟏 تا 𝟏𝟔 کی ون ٹائم ڈسپنسیشن، اپ گریڈیشن کی تمام مراعات بھی ادا کی جائیں۔

وفاقی آفیسرز کو بلا تفریق ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے، تمام وفاقی ملازمین کو موجودہ مہنگائی کے پیش نظر یوٹیلٹی الاؤنس بھی دیا جائے۔

وفاقی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، وفاقی ملازمین کو ایجوکیشن انکریمنٹس بھی دی جائیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پچاس فیصد اضافہ بھی کیا جائے، رینٹل سیلنگ میں سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کلاس فور کے ملازمین کو بنیادی پے سکیل 𝟓 دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایپکا فیڈرل کا اجلاس ملک طارق محمود سیالوی کی صدارت میں ہوا، جس میں 𝟏𝟎 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick