KhabarBaAsar

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 𝟏.𝟏𝟔 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 𝟒𝟐.𝟔𝟖 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 𝟏𝟓 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 𝟏𝟒 میں کمی اور 𝟐𝟐 کی قیمتوں میں کافی استحکام رہا ہے۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 𝟖.𝟒 فیصد، انڈے 𝟐.𝟓، بجلی 𝟐 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ چینی، دال مسور اور کیلوں کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر 𝟗.𝟖 فیصد، آلو 𝟒.𝟑 اور مرغی 𝟑 فیصد، چائے کی پتی 𝟐.𝟔 فیصد، ڈیزل 𝟐.𝟑 فیصد اور چاول 𝟐 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick