KhabarBaAsar

گراوٹ کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

تیسرے کاروباری روزکے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر مزید سستا اور اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ہے.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 𝟏𝟑 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی .

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 𝟐𝟖𝟓 روپے 𝟓𝟐 پیسے سے کم ہو کر 𝟐𝟖𝟓 روپے 𝟑𝟗 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

آج صبح ہی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 𝟐𝟖𝟓 روپے𝟔𝟎 پیسے پرٹریڈ کررہا تھا.

یہ خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 𝟏𝟐 پیسے سستا ہونے کے بعد 𝟐𝟖𝟓 روپے 𝟓𝟐 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick