KhabarBaAsar

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی‌ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کرنسی مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 23 پیسے سستا ہوگیا، ایک ہفتے میں ڈالر 286.50 روپے سے کم ہوکر 285.27 روپے پر بند ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 75 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288.25 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایک ہفتے میں یورو 1 روپے اضافے سے 312 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 358 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں امارتی درہم 80 پیسے سستا ہوکر 78.20 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.30 روپے کا ہوگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick