KhabarBaAsar

چینی چوری میں ملوث مل مالکان کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا، ایف بی آر کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے اور فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

چینی کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے جبکہ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی قرار ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے پر مال ضبط اور ڈیفالٹر کو 𝟑 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے اور چینی پر سیلز ٹیکس کی کسی بھی قسم کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایف بی آر نے اعلان کیا کہ چینی چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick