KhabarBaAsar

فیصل آباد ایئرپورٹ پر جعلی سفری کاغذات بنانے پر دو افراد گرفتار: ایف آئی اے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جمعرات کو فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوسنیا کے ویزوں پر سفر کرنے والے دو مسافروں اور چار ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوسنیائی ویزوں پر سفر کرنے والے دو مسافروں اور فیصل آباد میں جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے چار ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد کی شناخت یاسین، عبدالاحد، فہد، قادر، ناظم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں گرفتار مسافر بوسنیا کے لیے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ہونے والے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود تھے جنہیں بعد میں گرفتار مسافروں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick