KhabarBaAsar

شاہد چوہدری کینیڈا میں جج بننے والے پہلے پاکستانی بن گئے!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور: پاکستانی شاہد چوہدری کی کینیڈا کی اعلیٰ عدالتوں میں بطور جج تقرری ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

چوہدری اونٹاریو کورٹ آف جسٹس میں تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ان کی اہلیہ ملیحہ شاہد بھی کینیڈا کے قصبے وٹبی کی ڈپٹی میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چوہدری کوئی 25 سال قبل کینیڈا چلے گئے تھے۔

ان کا اصل تعلق بورے والا، پنجاب سے ہے اور انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری مکمل کی۔

جسٹس شاہد چوہدری نے کینیڈا کے اوسگوڈ ہال لا سکول سے پوسٹ گریجویشن مکمل کی۔

وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف اونٹاریو کی مختلف کمیٹیوں کے رکن رہے ہیں۔

جسٹس چوہدری 2011 میں کینیڈا کے امیگریشن اور سٹیزن شپ قوانین کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick