KhabarBaAsar

اپارٹمنٹ میں مچھلی یا گوشت نہیں پکے گا، مالک مکان کی کرائے دار پر پابندی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نیویارک: اپارٹمنٹ کے مالک نے کرائے داروں پہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ اس کے گھر میں رہنے کے دوران گوشت اور مچھلی نہیں پکائیں گے۔

مؤقر امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق نیویارک میں واقع اپارٹمنٹ کے مالک نے جو خود ویجیٹیرین ( سبزی خو) ہے نے اپنے کرائے داروں پہ پابندی عائد کررکھی ہے کہ وہ اپارٹمنٹ کے اندر نہ گوشت پکائیں گے اور نہ مچھلی پکائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بروکلین میں گذشتہ ہفتے جب فورٹ گرین میں بنے ہوئے دو خوبصورت، روشن اور ہوا دار  اپارٹمنٹس سامنے آئے تو ساتھ ہی اس کے بروکر کی جانب سے عائد کردہ شرط دکھائی دی کہ بہترین سبزی خور مالکان کا ایک اصول ہے کہ بلڈنگ میں مچھلی سمیت کسی بھی قسم کا گوشت پکانے کی اجازت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کو کرائے پر لینے کے ایک خواہش مند کرائے دار کو ریئل اسٹیٹ بروکر اینڈریا کیلی نے بتایا کہ ’وشت خوری پر پابندی نہیں لگائی ہے لیکن گوشت اور مچھلی پکانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اینڈریا کیلی کا کہنا ہے کہ یہ بات سبزی خور ہونے کی نہیں ہے بلکہ مالکن میکال آرہی لیرر بلڈنگ میں رہتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ انہیں گوشت پکنے کی بو آئے۔

مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق لیرر کے سابق شوہر جو کہ اس بلڈنگ کے مشترکہ مالک ہیں وہ بھی سبزی خور ہیں اور انہوں نے 2007 سے گوشت خوروں کو کرائے پر اپارٹمنٹ دینے سے منع کیا ہوا ہے۔

اپارٹمنٹ کی مالکن لیرر کہتے ہیں کہ یہ امتیازی سلوک نہیں ہے، آپ کو بلڈنگ میں خود کو فٹ کرنا ہے۔

میڈیا کے مطابق بروکر کا کہنا ہے کہ کرائے داروں کو گوشت اور مچھلی سے بنا کھانا باہر سے لانے کی اجازت ہے  لیکن اپارٹمنٹ میں بو کی وجہ سے گوشت اور مچھلی پکانے پر پابندی عائد ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick