KhabarBaAsar

لڑکیان فون کرکے کہتی تھیں مجھ سے شادی کرلیں،مولانا طارق جمیل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مشہور و معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ 4 سے 5 سال پہلے خواتین انہیں فون کرکے دوسری شادی کرنے کی پیشکش کرتی تھیں۔

یوٹیوب کی ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے میزبان کے ایک سوال پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر وہ دوسری شادی کرتے تو شاید وہ مولانا نہ ہوتے جو آج ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں 4،5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے انہیں کہتی تھیں مجھ سے شادی کرلیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ شادی کے دوسرے سال بعد ہی انہیں دوسری شادی کی آفرز ہونے لگیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری شادی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اگر وہ کرلیتے تو تبلیغ کا کام نہیں کرسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی بیوی نے ان کے سخت ترین لمحات میں ان کا ساتھ دیا، بیوی کی وفا ان کے لے ایک طرح سے رکاوٹ تھی کہ وہ دوسری عورت کو گھر میں لائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick