KhabarBaAsar

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی ۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں شہر قائد، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے .

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 اضافے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 2022 ڈالر فی اونس ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick