KhabarBaAsar

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 𝟖𝟎𝟎 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 𝟖𝟎𝟎 روپے اضافے کے بعد 𝟐 لاکھ 𝟏𝟖 ہزار 𝟒𝟎𝟎 روپے ہوگئی ہے .

𝟏𝟎 گرام سونے کی قیمت 𝟔𝟖𝟔 روپے اضافے کے بعد 𝟏 لاکھ 𝟖𝟕 ہزار 𝟐𝟒𝟑 روپے ہوگئی ۔

قیمتوں میں مزید اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 𝟖𝟎𝟎 روپے اضافے کے بعد 𝟐 لاکھ 𝟏𝟖 ہزار 𝟒𝟎𝟎 روپے ہوگئی ہے جبکہ 𝟏𝟎 گرام سونے کی قیمت 𝟔𝟖𝟔 اضافے کے بعد 𝟏 لاکھ 𝟖𝟕 ہزار 𝟐𝟒𝟑 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick