KhabarBaAsar

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 𝟏𝟏𝟎𝟎 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 𝟏𝟏𝟎𝟎 روپے اضافے کے بعد 𝟐 لاکھ 𝟏𝟕 ہزار 𝟔𝟎𝟎 روپے ہوگئی ہے جبکہ 𝟏𝟎 گرام سونے کی قیمت 𝟗𝟒𝟑 روپے اضافے کے بعد 𝟏 لاکھ 𝟖𝟔 ہزار 𝟓𝟓𝟕 روپے ہوگئی ۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 𝟏𝟏𝟎𝟎 روپے اضافے کے بعد 𝟐 لاکھ 𝟏𝟕 ہزار 𝟔𝟎𝟎 روپے ہوگئی .

جبکہ 𝟏𝟎 گرام سونے کی قیمت 𝟗𝟒𝟑 اضافے کے بعد 𝟏 لاکھ 𝟖𝟔 ہزار 𝟓𝟓𝟕 روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 𝟖 ڈالر کے اضافے سے 𝟐𝟎𝟑𝟎 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick