KhabarBaAsar

گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان میں 𝟓𝟎 جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے اسمارٹ اسکولز 𝟑𝟎 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔

اس حوالے سے اساتذہ کی ٹرینگ کے لئے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے بھی پیش کیے۔

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام، 𝟐 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کے لیے ہنر کی تربیت، اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل میں مزید اعلانات متوقع ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick