KhabarBaAsar

گوگل کا پاکستانی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے بڑا اقدام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:تفصیلات کے مطابق گوگل کلاؤڈ نے ٹیک ویلی پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں قومی سطح کے اسٹارٹ اپ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ بھی خطے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مرکزی اہمیت حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کلاؤڈ کا اسٹارٹ اپ کمپیٹیشن پاکستان 𝟐𝟎𝟐𝟒 پاکستان میں جدید کاروباری منصوبوں کی شناخت، نمائش اور فروغ دینے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

صنعت کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور تجربہ کار کاروباری افراد پر مشتمل معزز ججوں کے پینل کے سامنے ملک بھر سے اسٹارٹ اپس کو شرکت کرنے اور اپنے اہم خیالات، مصنوعات یا خدمات پیش کرنے کے لیے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ اور بھرپور مواقع موجود ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ان کا مقصد اپنا کاروبار شروع کرنے والے پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل اس جنریشن کو بااختیار بنانا ہے جو کلاؤڈ ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے میں 𝟓 ٹریک پیش کیے جائیں گے، جن میں اے آئی اینڈ جینریٹو اے آئی، 𝐅𝐢𝐧𝐭𝐞𝐜𝐡، 𝐅𝐫𝐨𝐧𝐭𝐢𝐞𝐫 ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، 𝐄-𝐜𝐨𝐦𝐦𝐞𝐫𝐜𝐞 & 𝐂𝐨𝐧𝐧𝐞𝐜𝐭𝐢𝐯𝐢𝐭𝐲، اور 𝐒𝐮𝐬𝐭𝐚𝐢𝐧𝐚𝐛𝐢𝐥𝐢𝐭𝐲 & 𝐄𝐧𝐯𝐢𝐫𝐨𝐧𝐦𝐞𝐧𝐭 شامل ہیں۔

گوگل کلاؤڈ اسٹارٹ اپ کمپیٹیشن پاکستان 𝟐𝟎𝟐𝟒 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 𝐭𝐞𝐜𝐡𝐯𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲.𝐩𝐤/𝐬𝐭𝐚𝐫𝐭𝐮𝐩𝐜𝐨𝐦𝐩𝐞𝐭𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧پر جائیں اور مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick