KhabarBaAsar

ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ کمپنی کا اہم اعلان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔

مزید تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کمپنی نے پاکستان میں کاروبار کے 𝟔𝟎 سال مکمل ہونے پر شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے،جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی ہے۔

اپنے خطاب میں ابے نوریاکی نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔

انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیاہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick