KhabarBaAsar

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی بھی کی جائے، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، ایف آئی اے افسران اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور اوور بلنگ پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سیکیورٹی دیں ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اوور بلنگ سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک اووربلنگ پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں بھی ناکام رہا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick